معروف کرکٹرو مشیر اعلٰی پنجاب وہاب ریاض کا دورہ ساہیوال

31

ساہیوال(ایس این این)مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے سپورٹس اینڈیوتھ افئیرز وہاب ریاض کا کھیلوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ساہیوال کا دورہ، سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جمنزیم ھال میں جاری کوچنگ اینڈ ٹریننگ سمر کیمپ کے دورے کے دوران ھال کے ایئر کنڈیشنز بند ہونے پر اظہار ناراضگی، کوچنگ اینڈ ٹریننگ سمر کیمپ میں بچوں کو دو شفٹوں میں ٹریننگ دی جائے،مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے کھیل و یوتھ افئیرز وہاب ریاض کی ڈویژن سپورٹس آفیسر کو ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز وہاب ریاض نے کھیلوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے ساہیوال کا دورہ کیا۔ انہوں نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جمنزیم ھال میں جاری کوچنگ اینڈ ٹریننگ سمر کیمپ کے دورے کے دوران ھال کے ایئر کنڈیشنز بند ہونے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ہال کے تمام ایئر کنڈیشنز کو فوری چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کرنے والے بچوں کی آسانی کے لئے صبح اور شام کی دو شفٹوں میں بچوں کو ٹریننگ دی جائے اور کھیلوں کے لئے سمر کیمپس میں زیادہ سے زیادہ بچوں کی شمولیت یقینی بنائی۔ انہوں نے ظفر علی اسٹیڈیم میں زیر تعمیر سنتھیٹک ٹریک کو 25ستمبر سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گراونڈ میں لگی گھاس کی دیکھ بھال کا بندوبست بھی کیا جائے۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے کھیل و یوتھ افئیرز وہاب ریاض نے جمخانہ کلب کا بھی دورہ کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہاں لگی لائٹس کو فنگشل رکھا جائے۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈویژن سپورٹس آفسیر نثار احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ قبل ازیں انہوں نے کمشنر آفس ساہیوال میں کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے کھیل و یوتھ افئیرز وہاب ریاض نے کہا کہ وزیر پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے گراس روٹ لیول پر کام شروع کردیا ہے اور ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے چیزوں کو بہتر کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے سالانہ سپورٹس کیلنڈر بنایا جائے گا اور دوسری کھیلوں کے ساتھ ساتھ ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں -کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈویژن بھر کے سکولوں، کالجز کے طلبہ و طالبات کے مابین مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں