ساہیوال (ایس این این) ساہیوال کے معروف سیاست دان، لیگی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران انتقال کر گئے۔مرحوم کافی عرصے سے علالت کا شکار تھے. ان کے انتقال کی خبر سن کر ساہیوال بھر میں رنج و غم کی فضا پیدا ہوگئی۔ مرحوم نے سیاسی و سماجی حلقوں میں اپنی خدمات کے ذریعے ایک منفرد مقام حاصل کیا۔اہلیانِ ساہیوال، سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔