ساہیوال سے ’را‘ سے کا دہشت گرد گرفتار

1

پنجاب کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبے بھر میں منشیات اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ساہیوال سے انڈین انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ سے مبینہ طور پر وابستہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 23 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران سب سے اہم کامیابی ساہیوال میں حاصل ہوئی، جہاں انڈین انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ سے مبینہ طور پر وابستہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا، جس میں 7 آئی ای ڈیز، 26 ڈیٹونیٹرز اور 48 فٹ فیوز وائر شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے تمام دہشت گردوں کے خلاف مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں