چیچہ وطنی ،دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات

100

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات. بنک سے رقم نکلوا کر آنے والے ماں بیٹے کو لوٹ لیا گیا. تفصیل کے مطابق 3 مرلہ سکیم چیچہ وطنی کے رہائشی ظفر کا بیٹا عمان اپنی والدہ کے ساتھ الحبیب بینک سے 9 لاکھ 88 ہزار روپے کی نقدی نکلوا کر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں دو مسلح ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پر زبردستی روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ان سے 9 لاکھ 88 ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شہر میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ڈکیتی چوری اور دیگر وارداتوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، انہوں نے آئی جی پنجاب ، آر پی او ساہیوال سے شہر میں فرض شناس پولیس آفیسر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیچہ وطنی کی مزید خبریں پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں