ساہیوال:واپڈامیٹر انسپکٹر پر فیصل موورز کی لیڈی مینجر کا تشدد، 45ہزار روپے بھتہ لے لیا

3

ساہیوال(این این آئی) واپڈا میٹر انسپکٹر کو لیڈی مینجراور اس کے تین ساتھیوں نے حبس بیجا میں رکھ کر45ہزار روپے بھتہ لے لیا ،ویڈیو بنا کر چھ لاکھ روپے بھتہ دینے کی مہلت دے کر رہا کر دیا۔واقعات کے مطابق واپڈا کے میٹر انسپکٹر رستم جاوید کو آفس میں آ کر نیا میٹر لگوانے کے لیے لیڈی مینجر فیصل موورکمپنی اور اس کی سہیلی نا معلوم خاتون آئیں اور معلومات لے کر چلے گئیں۔میٹر انسپکٹر کو فون کال کر کے فائل مسو کالونی سے آ کر لے جانے کے لیے میٹر انسپکٹر رستم جاویدکو کہا کہ فائل لے جائے جس پر میٹر انسپکٹراپنی کار میں بائی پاس گلشن علی ہائوسنگ کالونی پہنچا تو موبائل فون کال پرلیڈی مینجر اور اس کی سہیلی آ گئیں اورکار میں بیٹھ کر ہمراہ لے گئیں اور خود گھر میں داخل ہو گئیں تو دو نوجوان بھائی عمیر اور زبیر آ گئے اور کہا کہ تم عورتوں کے پیچھے آئے ہو۔دونوں نے پکڑ کر میٹر انسپکٹر کو گھر میں تشدد کر کے بند کر دیا۔رہائی کے لیی6لاکھ روپے بھتہ مانگا۔ اور اس سے 45ہزار روپے وصولی کر لی اور تشدد کر تے ہوئے برہنہ کر کے ویڈیو بنا ئی اور محبوس میٹر انسپکٹرکے قرآن پر حلف دے کر بھتہ کی رقم 6لاکھ روپے پورا کرنے کے وعدہ پر رہا کر دیا۔پولیس غلہ منڈی نے رستم جاوید کی مدعیت میں مقدمہ355, 386, 342ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں