تحریک انصاف نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے مدد مانگتے ہوئے انہیں احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بیرسٹر سیف نے دو نجی چینلز پر جے شنکر کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جے شنکر تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کریں، ہم جے شنکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے احتجاج سے خطاب کریں، بھارتی وزیر خارجہ آئیں اور آئین کی بحالی کے لیے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں، ہندوستان جمہوریت کا دعوی کرتا ہے تو جے شنکر پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں۔بیرسٹر سیف نے منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ جے شنکر کی احتجاج میں شرکت سے پاکستان مضبوط ہوگا اور اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا، پاکستان مضبوط ہوگا تو ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما کی جانب سے اسطرح کے بیان پر شدید تنقید کی جارہی ہے ۔تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ پاکستان میں عدم استحکام کو ہوا دینے کے لیے بھارت کو دعوت دینا انتہائی غیر معمولی اقدام ہے، تحریک انصاف کی بھارتی وزیر خارجہ سے مدد کی درخواست نے احتجاج کے پیچھے چھپی خوفناک سازش بے نقاب کر دی ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ اپنے ازلی دشمن کو احتجاج میں شرکت کی دعوت نے تحریک انصاف کا پول کھول دیا، اس دعوت سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف اپنے گھناؤنے عزائم کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔
تحریک انصاف نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے مدد مانگ لی
ہم جے شنکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے احتجاج سے خطاب کریں: بیرسٹر سیف