ساہیوال: سکولز کی نج کاری کے خلاف ضلع بھر کے اساتذہ کی احتجاجی ریلی

103

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال بھر میں سرکاری سکولوں کی نجکاری اور سرکاری سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا اساتذہ نے تعلیمی بائیکاٹ کر دیا اور حکومتی اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ سکول کے اساتذہ و عملے نے سکولوں کی نجکاری نامنظور کے نعرے لگائے ۔اساتذہ کی احتجاجی ریلی گورنمنٹ ہائی سکول ہائی سٹریٹ سے پریس کلب پہنچی تو گرینڈ ٹیچرز الائنس کے رہنماؤں نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ سکولوں کی نجکاری، پینشن رولز میں ترامیم اور جبری ایل پی آر جیسی ظالمانہ پالیسیاں اساتذہ حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔

نئی بھرتی کی بجائے ریشنلائزیشن کی پالیسی بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔ شرکا نے سرکاری ملازمین کی وفات اور قبل ازوقت ریٹائرمنٹ پر بیٹے یا بیٹی کی ملازمت کا قانون ختم کرنے پر حکومتی فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت فوری یہ ظالمانہ فیصلے واپس لے۔اساتذہ کے احتجاج سے ضلع بھر کے سکولز کی تعلیمی سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔ آج ہونے والی ریلی میں طلباء ، والدین اور سول سوسائٹی کے دیگر شعبوں کے افراد نے بھی شرکت کی اورحکومت سے سرکاری سکولوں کی نجکاری کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔اساتذہ نے آج سکولز میں اینٹی ڈینگی ایکٹیویٹی کا بھی بائیکاٹ کیا اور کہا کہ جب تک حکومت ظالمانہ فیصلے واپس نہیں لیتے اس قسم کی تمام سرگرمیوں کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں