ساہیوال: کمشنر نے 13 کنال سے زائد زمین گرلز سکول کو الاٹ کر دی

8

ساہیوال (اے پی پی) کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے 13 کنال سے زائد سرکاری زمین گرلز سکول کو دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے غلہ منڈی میں 13 کنال سے زائد سرکاری زمین گرلز سکول کو دینے کا اعلان کردیا۔یہ سرکاری زمین 1969سے کواپریٹوبنک کے زیر قبضہ تھی اور بنک نے یہ جگہ گودام بنا کر کرائے پر دی ہوئی تھی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے فوری طور پر جگہ کا قبضہ لینے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس یاسر فرید اور اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے بتایا کہ کواپریٹو بنک نے یہ جگہ راشن سکیم میں غلہ سٹوریج کے لئے حاصل کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں