چیچہ وطنی: تیز رفتار موٹرسائیکلز میں تصادم، آٹھویں جماعت کا طالب علم جاں بحق

16

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی میں بوریوالا روڈ پر 39چونگی کے نزدیک دو دو موٹر سائیکلز کے درمیان تصادم۔ حادثے میں آٹھویں جماعت کا طالب علم موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق طالب علم 39 بارہ ایل چیچہ وطنی کا رہائشی تھا اور سکول بیگ پہنے موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا۔ حادثے کا شکار ہونے والی دوسری موٹرسائیکل کا سوار بھی شدید زخمی ہے جسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں