ساہیوال کے علاقے طارق بن زیاد کالونی میں ڈاکو گھر میں گھس گئے. اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا. عینی شاہدین نے 15 پر فون کردیا. پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کا محاصرہ کر لیا. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے اعلانات کیے ہیں ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی سربراہی میں پولیس کی بروقت کارروائی۔ طارق بن زیاد کالونی کے ایک گھر میں ڈاکوں کے داخل ہونے کی اطلاع پر ڈی پی او فیصل شہزاد نے آپریشن کی سربراہی کرتے ہوے خود موقع پر پہنچے اور تمام کارروائی میں اپنے جوانوں کے ساتھ پیش پیش رہے۔ پولیس نے گھر کی مکمل سکریننگ کی اور گھر میں سے خواتین اور بچوں کو بازیاب کروالیا ۔ موقع پر موجود شہریوں نے ڈی پی او فیصل شہزاد کی قیادت میں ساہیوال پولیس پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے ساہیوال پولیس زندہ باد کے نعرے لگاے ۔