ساہیوال(ایس این این)ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس پروفسیر ڈاکٹر اختر محبوب رانا کو حکومت پنجاب نے فوری طور پرعہدے سے ہٹا دیا ہے۔ جب کہ ڈاکٹر عمر کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے مبینہ جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔