ساہیوال (ایس این این)واسا ساہیوال کی جانب سے متعدد صارفین کو ادا شدہ بلوں کی رقم بقایاجات میں شامل کرکے بلز بھیج دیے گئے۔ متاثرہ صارفین نے واسا دفتر سے رابطہ کرکے شکایات درج کروائیں، جس پر متعلقہ عملے نے یقین دہانی کرائی کہ بلوں کی درستگی کے بعد نئے بل آج صارفین کے گھروں تک پہنچا دیے جائیں گے۔ تاہم بلز تاحال موصول نہیں ہو ئے .واضح رہے کہ بل جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 مئی مقرر کی گئی ہے، جس کے باعث صارفین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔