ساہیوال(ایس این این) حلقہ ارباب ذوق ساہیوال کے زیر اہتمام معروف شاعر مصطفیٰ زیدی کی یاد میں شعری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس شعری نشست کی صدارت ڈاکٹر ندیم اشرف نے کی جب کہ مہمان خصوصی معروف کالم نگار اور منفرد لب ولہجے کے شاعر شکیل امجد صادق و کاشف مجید تھے۔ شعری نسشت میں کاشف حنیف، عاصم اسلم، صفی ہمدانی، یاسراقبال، اسلم سحاب ، رحمت علی شاد، مبشر سعید، شبیر شاہد، عمر فاروق انشا اور دیگر شعرا نے اپنا کلام پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر محفل ندیم اشرف نے مصطفیٰ زیدی کے شاعری اور فن کو خراج تحسین پیش کیا۔ اوکاڑہ سے تشریف لائے مہمانان خاص پروفیسر شکیل امجد صادق اور پروفیسر کاشف مجید نے سامعین کو اپنے مخصوص انداز میں کلام سنا کر محظوظ کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر افتخار شفیع نے ادا کیے۔