چیچہ وطنی: کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

15

چیچہ وطنی(ایس این این) نیشنل ہائی پر اڈا داد فتیانہ کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر۔موٹر سائیکل پر سوار بیٹا موقع پر جاں بحق، باپ شدید زخمی ہو گیا۔ واقعات کے مطابق مطابق جاوید ڈوگر اور اس کا جوان سالہ بیٹا ریحان ڈوگر سکنہ 41 بارہ ایل اڈا داد فتیانہ کے قریب موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ہٹ کر دیا ۔ کار کی ٹکر سے جواں سال ریحان جاوید موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ باپ جاوید ڈوگر شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے جب کہ متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں