چیچہ وطنی: جائیداد کے تنازعے پر دیور کے ہاتھوں بھابی قتل

14

چیچہ وطنی (اے پی پی) چیچہ وطنی میں جائیداد کے تنازع پربھائی نے فائرنگ کر کے بھابھی کو قتل جبکہ بھائی کوزخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق معاویہ نے رضاٹاؤن میں رہائش پذیر اپنے چھوٹے بھائی محمدعثمان کے گھر اچانک گھس کر فائرنگ کردی جس سے عثمان بھاگ کر چھپ گیاتاہم اس کی بیوی طاہرہ گولیاں لگنے سے وہیں گر گئی اور طبی امداد سے قبل ہی جاں بحق ہو گئی۔ ملزم پستول لہراتا ہوا فرار ہوگیا، ملزم کا اپنے بھائی کیساتھ جائیداد کاتنازع چلا آرہا تھا۔ پولیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں