رات 12 بجے سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند کرنے کا فیصلہ

38

اسلام آباد:سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ملک بھر میں رات 12 بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس مکمل بند کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آج رات بارہ بجے کے بعد انٹرنٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وائی فائی سروسز بھی نہیں چلیں گی۔کچھ ذراع کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صرف سکیورٹی کے خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل سروس کھلی ہوگی تاہم سروس کی بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں