ساہیوال(این این آئی) ماں بیٹی کو اغوا کر لیا گیا ۔سابق بیوی کی جبراً آبروریزی۔ مقدمات درج کر کے ایک گرفتار کرلیا گیا۔نہر لوئر باری دو آب کے کنارے کچی آبادی میں محمد رشید کی 18سالہ بیٹی مزمل بی بی خاوند سے ناراض ہو کرمیکے آئی ہوئی تھی۔
گزشتہ روز گھر سے سوداسلف لینے مارکیٹ اپنی بیٹی عطیہ 12سالہ کے ہمراہ گئی تونا معلوم ملزموں نے دونوں کو زبردستی اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے۔جہا ز گراؤ نڈ میں ایک طلاق یافتہ سابقہ بیوی منظوراں کو اس کے سابق خاوند محمد اشرف نے زبردستی اس کے والدین کے گھر میں داخل ہو کر پسٹل دکھا کر زبردستی آبروریزی کی اور فرار ہو گیا۔ مزاحمت پر تشدد کر کے زخمی بھی کر دیا۔پولیس تھانہ سٹی نے دو مقدمات محمد رشید اور منظوراں کی مدعیت میں 496اے اور 376ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی اور ایک ملزم سابق شوہر کو حراست میں لے لیا۔