چیچہ وطنی: معمولی تلخ کلامی پر بچی کی ماں پر تیل چھڑک کر آگ لگا د ی گئی

30

ساہیوال(این این آئی) نواحی چک 108سات آر میں معمولی تلخ کلامی پر ایک بچی کی نوجوان ماںکلثوم پر تیل چھڑک کر آگ لگادی۔ کلثوم جل کر بری طرح جھلس گئی جس کی ہسپتال میں حالت نازک ہے، تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چک 145نو ایل کے محمد مقصود کی بہن ام کلثوم کی شادی 2010میں سجاد احمد سے ہوئی جو ایک بچی کی ماں ہے ۔سجاداحمد کی کزن حمیداں بی بی بیمار تھی جس کی مزاج پرسی کے لیے ام کلثوم اس کے گھر گئے تو رات ساڑھے 9بجے ان کی رشتہ دار نادیہ اور سعدیہ دو بہنوں کی معمولی بات پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر مشتعل ہو کر نادیہ اور سعدیہ نے اپنے با پ سردار احمد کے ہمراہ ام کلثوم پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ جس سے بری طرح جھلس گئی۔
Buy Hoodies

جسے 1122نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا۔ ام کلثوم کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب لاہور ریفر کر دیاگیا ہے۔پولیس ہڑپہ نے محمد مقصود کی مدعیت میں سردار احمد، اس کی دو بیٹیوں نادیہ اور سعدیہ کے خلاف مقدمہ 324اور34ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم سردار احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں