ساہیوال(این این آئی) نواحی چک 60 فور آر کے قریب نہر لوئر بار دو آب سے بتالیس سالہ نوجوان کی لاش بر آمدکرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نور شاہ نے نہر لوئر بار دو آب سے ایک تیرتی لاش برآمد کر لی۔ جس کے جسم کے اعضا کٹے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق ملزموں نے نوجوان کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی۔ پولیس نور شاہ نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لاوارث قرار دے کر دفن کرا دی۔ مقتول کے ورثہ کا سراغ نہیں چل سکا۔پولیس نور شاہ نے شرافت علی سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ 302 ت پ نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ ابھی تک قتل کا معمہ حل نہیں ہو سکا۔