ساہیوال(ایس این این)پنجاب حکومت کی جانب سے 18 اکتوبر کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کے فیصلے میں توسیع کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ہفتہ 19 اکتوبر کو بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہاڑی اور دیگراضلاع میں اے۔ای۔ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نجی و سرکاری سکولز کی پڑتال کریں کوئی سکول کھلا نہ ہو۔قبل ازین دو دن کے لیے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے بعد حکومت نے تعلیمی ادارے بھی جمعہ 18 اکتوبر کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب ہفتہ کو بھی سکول وکالجز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔