ساہیوال(ایس این این) حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی تعطیلات کے بعد کل 21 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر تعطیلات میں اضافے کی افواہوں کی وجہ سے طلبا اور والدین میں بے یقینی کی کیفیت پائی جارہی ہے تاہم محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں اور صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔