ساہیوال بورڈ کی طرف سے میٹرک پاس کرنے والے حافظ قرآن طلبا کے لیے وظائف کا اعلان

32

ساہیوال(ایس این این)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کی جانب سے تمام سربراہان سکولز و کالجزکو مطلع کیا جاتا ہے کہ میٹرک پہلا سالانہ2024 پاس کرنے والے حافظ قرآن اور گورنمنٹ کے ادارہ جات میں پڑھانے والے ٹیچرز کے بیٹا/بیٹی کو میرٹ کی بنیاد پر سکالر شپ دینے کے لئے درخواستیں موصول کی جا رہی ہیں۔ یہ بات بورڈ کے آر سی او سید قاسم احمد شاہ نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ حافظ قرآن اور گورنمنٹ کے ادارہ جات میں پڑھانے والے ٹیچرز اپنے بیٹا/بیٹی کا سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے اپنی درخواستیں 30 نومبر تک بورڈ آفس میں جمع کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ درخواست فارم کا نمونہ بورڈ ہذا کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں