اوکاڑہ(ایس این این ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے اندر قتل کی لرزہ خیز واردات۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انٹرن شپ کرنے والی لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گھر والوں کی مرضی کے بغیر مقتولہ عرصہ 2 سال سے اکیلی رہ رہی تھی۔ 50 تھری آر میں مقیم لڑکی کے بھائی اجمل نے آج ہسپتال میں گھس کر لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔قاتل فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔