ہوم ساہیوال ڈویژن ساہیوال: جہاز گراؤنڈ کے واٹر فلٹریشن پلانٹ بند، صاف پانی نایاب ہو...

ساہیوال: جہاز گراؤنڈ کے واٹر فلٹریشن پلانٹ بند، صاف پانی نایاب ہو گیا

16

ساہیوال(نامہ نگار) ساہیوال کے گنجان آباد علاقے کے دونوں واٹر فلٹریشن پلانٹ بند۔ شہری پینے کے صاف پانی کو ترس گئے۔ ذرائع کے مطابق جہاز گراؤنڈ میں چاند ماری روڈ اور نیازی پارک کے دونوں واٹر فلٹر پلانٹ بند ہونے کی وجہ سے جہاز گراؤنڈ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اورشہری آلودہ اور زیر زمین مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
چاند ماری روڈ کا بند فلٹر پلانٹ جس پر آپریٹر کا نمبر بھی موجود ہے
علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ فلٹر پلانٹس سے نامعلوم وجوہات کی بنا پرصاف پانی کی فراہمی چار روز سے مکمل طور پر بند ہیں ،جس کی وجہ سےپینےکے صاف پانی کاسخت بحران پیدا ہوگیاہےاورغریب اور کم آمدنی والوں کےلئے پانی کا حصول جوئےشیر لانے کے مترادف ہو گیا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فلٹر پلانٹ بند ہونے کی وجہ سے وہ زیر زمین نمکین پانی اور سیوریج کا بدبودار آمیزش زدہ پانی استعمال کر نے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلٹر پلانٹ آئے دن بند ہوجاتا ہے،اس سلسلہ میں فلٹر پلانٹ کے آپریٹر ذیشان علی سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ دونوں واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ٹرانسفارمرز کا ایشو ہے جس بنا پر پلانٹس بند ہیں۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں