ساہیوال(ایس این این) کامسیٹس یونیورسٹی کے لیکچرر سید علی عاشق کرمانی اوور ہیڈ برج پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ سید علی عاشق کرمانی کامسیٹس یونیورسٹی کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز میں لیکچرر تھے ان کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ رات 10 بجے سیدن شاہ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم سابق پرنسپل ڈی پی ایس ساہیوال برگیڈیر(ر) سید انوارالحسن کرمانی کے بھتیجے تھے۔







