ساہیوال(ایس این این) بنگلہ دیش میں ہونے والی ساؤتھ ایشن کراٹے چیمپئین شپ میں ساہیوال کے کھلاڑیوں کی شان دار کار کر دگی۔ پاکستان کے لیے گولڈ اور برونز میڈل جیت ساہیوال کے ساتھ ساتھ پاکستان کا نام بھی روشن کر دیا۔
کراٹے چیمپئین شپ سے میڈلز جیت کر کھلاڑی آج ساہیوال پہنچے جہاں عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
بنگلہ دیش میں ہونے والی چیمپیئن شپ میں حذیفہ ارشد نے گولڈ جب کہ حسنین جمیل اورعلی ذوالقرنین نے برونز میڈلز جیتے۔ ساہیوال کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کھلاڑیوں کے والدین اور کوچز کو مبارک پیش کی ہے۔