چیچہ وطنی، حوالات توڑ کر سرکاری اسلحہ چھیننے والا ملزم گرفتار

32

ساہیوال (آن لائن) آج پولیس غازی آباد نے پھٹانوالہ چک 173نو ایل کے قریب تھانہ غازی آباد کی حوالات توڑ کر فرار ہونے والے اعجاز بلا جوئیہ کو سرکاری رائفل سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم نے گرفتار ی سے قبل پولیس پر سرکاری رائفل سے فائرنگ بھی کی۔تفصیلات کے مطابق آج صبح سات بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ بسواری موٹر سائیکل ہونڈا پر نا معلوم شخص رائفل سمیت جا رہا ہے۔جس پر پولیس سب انسپکٹر عابد حسین نے چک 20گیارہ ایل سے طاہر ظفر، ارسلان اورعثمان مضان سمیت سرکاری گاڑی نمبر80ایس ایل جی میں تعاقب کیا جب ملزم موٹر سائیکل سوارنے پولیس کی گاڑی دیکھی تو موٹر سائیکل واپس موڑکر رائفل سے فائرنگ کرکے فرار ہو نے لگا تو کانسٹیبل طاہر ظفرنے دبوچ لیا ملزم کی مزاحمت کے دوران کانسٹیبل کی وردی پھٹ گئی لیکن کانسٹیبل نے ملزم کے قبضہ سے رائفل بھی قابو کر لی۔

29مئی کی رات کو تھانہ غازی آباد کی حوالات توڑ کر گرفتار ملزم محمد عابد اور محمد اعجاز بلا حوالات کے سنتری سے رائفل چھین کر فرار ہو ئے تو پولیس کے تعاقب پر فریقین کے فائرنگ کے نتیجہ میں محمد عابد مارا گیا اور اعجاز بلا رائفل سمیت فرار ہو گیاتھا۔پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ 7انسداد دہشت گردی ایکٹ 324، 302، 225بی، 353، 186ت پ درج کیا تھا۔ اب ملزم اعجاز بلا کے خلاف عابد حسین سب انسپکٹر کی مدعیت میں ایک اور مقدمہ 186, 353ت پ اور13اسلحہ ایکٹ غازی آباد پولیس نے درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں