ساہیوال، چوری کی واردتیں، شہری لاکھوں روپوں سے محروم

13

ساہیوال (آن لائن) ڈاکو دوکانداروں، ریٹائرڈ پولیس ملازم، پھیری والے سے ایک لاکھ 47ہزار200 روپے نقدی، 5موبائل، چھین کر فرار ہو گئے۔گن پوائنٹ پر ڈاکو مسلم بن عقیل کالونی میں محمد وسیم دوکاندار کی دوکان سے 37ہزار 200روپے نقدی، موبائل، بلال کالونی میں دوکاندار شہباز احمد سے 73ہزار روپے نقدی، موبائل، فرید ٹاؤن ایل بلاک میں عابد علی سے موبائل، فرید ٹاؤن پارک میں واک کرنے والے شہری محمد جنید سے موبائل، عمران نیازی چوک فرید ٹاؤن میں ریٹائرڈ پولیس ملازم منظور حسین سے 17ہزار روپے نقدی، جہاز گراؤنڈ میں دوکاندار مرتضیٰ سے 39ہزار روپے نقدی، موبائل،پاک پتن چوک میں رکشہ پر سبزی فروخت پھیری والے قیصر ندیم سی30ہزار روپے نقدی چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں