ساہیوال سمیت پنجاب اور دیگر صوبوں میں موبائل سروس بند

4

ساہیوال (25 جون2026ء) ملک بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کے عزاداری کے جلوسوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں.ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موبائل سروس جزوی طور پر بند کر دی گئی ہے.ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ، سندھ، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مختلف شہروں اور حساس علاقوں میں موبائل فون نیٹ ورکس کے سگنلز اور انٹرنیٹ سروسز کو مکمل یا جزوی طور پر معطل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروسز مکمل طور پر معطل رہیں گی، شہدادکوٹ شہر اور اس کے گردونواح کے تمام علاقوں میں موبائل نیٹ ورک سروسز کو بند کر دیا گیا ہے، اسی طرح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس کو جزوی طور پر معطل کیا گیا ہے، بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے علاقے گندواہ میں نہ صرف موبائل فون سگنلز بلکہ انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کر دیا گیا، جب کہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں بھی موبائل سروسز کی جزوی معطلی کا سامنا ہے، جس میں پشاور شہر اور صدر کے علاقے شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اور ٹریفک کے پیشِ نظر موبائل سروسز کو خاص طور پر ماتمی جلوسوں کے راستوں اور ان کے قریبی علاقوں میں بند رکھا جائے گا، حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے دوران ان پابندیوں کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنا، عوامی تحفظ کو یقینی بنانا اور مجالس و ماتمی جلوسوں کے اطراف امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں