ہوم قومی خبرنامہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

15

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جو وعدہ قوم سے کیا تھا، الحمدللہ وہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بےمثال مظاہرہ کیا۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں