ساہیوال: پیر نے مرید کی بہن کو بے آبرو کرکے ویڈیو بنا لی

25

ساہیوال(این این آئی) پیر نے مرید کی نوجوان بہن کی جبراً آبروریزی کر کے برہنہ ویڈیو بناڈالی ۔چک85چھ آر میں ایک پیر یاسر عرفات نے مرید کی نوجوان بہن روبینہ کو ثر کی بیماری کا علاج کرتے وقت برہنہ کر کے زبردستی آبرولوٹ لی اور برہنہ ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی دے کرخاموش رہنے پر مجبور کیا۔محمد رمضان کی ہمشیرہ روبینہ کوثر گھر پر اکیلی بیمار پڑی تھی کہ پڑوسن بھاگن بی بی آئی اور علاج کے بہانے اپنے گھر پیر یاسر عرفات کے پاس لے گئی جہاں پیر نے خود اور لڑکی کو اکیلے میں برہنہ کر کے آبروریزی کی اور فرار ہو گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں