ساہیوال،ٹیچنگ ہسپتال ایمر جنسی آپریشن تھیٹر میں ہنگامہ آرائی

202

ساہیوال(این این آئی) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ایمر جنسی آپریشن تھیٹر میں ہنگامہ آرائی ایک ورکر سنیل مسیح پر تشدد،مقدمہ درج کرلیاگیا۔واقعات کے مطابق ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں آپریشن تھیٹر کے ملازمین میں گروپ بندی چلی آرہی تھی جس پر ورکروں میں جھگڑا ہو گیا جس کے بعد گزشتہ شام سنیل مسیح ڈیوٹی پر آیا تو اظہر رفیق نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر دیا اور سنیل مسیح پر تشدد کیا اور ہنگامہ آرائی کی جس پر سیکورٹی گارڈ نے پولیس کو کال کر دی ،پولیس کے آجانے کے بعد ملزم فرار ہو گئے۔پولیس فرید ٹائون نے سنیل مسیح کی مدعیت میں مقدمہ337ایف(1)337(1)،506,186اور34ت پ درج کر لیا ہے ۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں