ساہیوال،60سالہ بوڑھے نے بیوی سے جھگڑ کر مسجد کے بر آمدہ میں پھانسی لے لی

9

ساہیوال(این این آئی) نواحی چک 134نو ایل میں 60 سالہ بوڑھے نے بیوی سے جھگڑ کر مسجد کے بر آمدہ میں پنکھے سے لٹک کر پھانسی لے لی ۔واقعات کے مطابق محمد اقبال اور اس کی بیوی کے درمیان معمولی معمولی بات پر جھگڑا ہو جاتا اور وہ مسجد کے بر آمدہ میں آ کر سو جاتاتھا میاں بیوی کے درمیان صبح لڑائی ہوئی تو محمد اقبال مسجد میں آ کر بر آمدہ کے پنکھے میں پلاسٹک رسی ڈال کر گلے میں پھندہ لے کر لٹک گیا ۔جس سے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔پولیس غلہ منڈی نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں