میسوری(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست میسوری میں ریاضی کی ایک خاتون ٹیچر کو 16 سالہ طالب علم کے ساتھ دیگر طلبا کے سامنے جنسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق خاتون ٹیچر کلفٹن کارمکس، پلاسکی کاؤنٹی کے لاکی ہائی اسکول میں حساب کا مضمون پڑھاتی ہیں۔ وہ مذکورہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے کے وقت دیگر طلبا کو باہر پہرہ دینے کے لیے کھڑا کردیتی تھیں۔
16 سالہ طالب علم کے والد کو اپنے بیٹے کے 26 سالہ طلاق یافتہ خاتون ٹیچر کے ساتھ جنسی تعلق کا علم تھا لیکن انھوں نے نہ پولیس کو اطلاع دی اور نہ ہی بچے کو محفوظ کرنے کے لیے کوئی کوشش کی۔پولیس کو کسی اور ذرائع سے اطلاع ملی جس پر طالب علم کے والد کو گرفتار کرلیا گیا تاہم تفتیش میں بچے کو جنسی عمل میں سہولت فراہم کرنے کے شواہد نہ ملنے پر والد کو رہا کردیا گیا۔
بعد ازاں پولیس نے بچے کی فلاح و بہبود کو خطرے میں ڈالنے، عصمت دری، طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق اور بچوں سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں خاتون ٹیچر کلفٹن کارمکس کو ٹیکساس سے گرفتار کرلیا۔خاتون ٹیچر کو 25 لاکھ ڈالرز کی زر ضمانت پر رہائی ملی تاہم انھیں میسوری میں مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا جس کی ممکنہ سزا طویل جیل ہوسکتی ہے۔امریکی ٹیچر نے کسی بھی جرم سے انکار کرتے ہوئے پولیس کے کہنے پر اپنا موبائل فون تفتیش مکمل ہونے تک دیدیا تھا تاہم بعد میں انھوں نے اپنے وکیل کے کہنے پر موبائل کا پاس ورڈ دینے سے انکار کردیا۔جس پر پولیس کو سائبر ماہرین کی مدد سے موبائل کو کھولنا پڑا جس میں متاثرہ طالب علم اور ٹیچر کی چیٹس مل گئیں۔عدالتی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ اسکول کے پرنسپل اور سپرنٹنڈنٹ خاتون ٹیچر کے اس عمل سے واقف تھے تاہم انھوں نے کہا تھا کہ ٹیچر دسمبر کی تعطیلات سے قبل سے غیر حاضر ہیں۔