ہوم ساہیوال ڈویژن ساہیوال میں میٹرو بسیں چلانے کا اعلان

ساہیوال میں میٹرو بسیں چلانے کا اعلان

105

ساہیوال (اے پی پی) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خاں نے ساہیوال میں جلد میٹرو بسیں چلانے کا اعلان کر دیا۔صوبائی حکومت کو آمدورفت کے بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع منصوبے پر عمل پیراہے۔پہلے مرحلے میں صوبے کے دس بڑے شہروں میں جدید بس سٹینڈز تعمیر کئے جائیں گے اور میٹرو بسیں چلائی جائیں گی جس میں ساہیوال شہر بھی شامل ہے۔
وہ یہاں کمشنر آفس میں ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پر کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید ،آر پی او محبوب رشید ،ارکان اسمبلی پیر عمران احمد شاہ، ملک قاسم ندیم، ملک محمد ارشد، نوید اسلم لودھی، پیر ولایت شاہ کھگہ اور رانا ریاض احمد خاں اور ٹکٹ ہولڈرز بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خاں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صوبے کے غریب عوام کو بھی ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں ذاتی دلچسپی لے رہی ہیں اور ان کی ہدایت پر اس سال 680 ماحول دوست بسیں خریدی جا رہی ہیں جبکہ اتنی ہی بسیں اگلے مالی سال میں بھی خریدی جائیگی جس میں سے 60بسیں ساہیوال شہر کو بھی دی جائیں گی۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں