ساہیوال (این این آئی) دوکاندار اور ٹھیکیدار کا اغوا۔ نشہ آور شربت پلاکر برہنہ ویڈیو بنا کر ساڑھے تین لاکھ35ہزار بھتہ لے لیا۔چک98نو ایل سے ایک دوکاندار علی شیر کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔70ہزار روپے نقدی بھی لے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسی چک کے محمد ذیشان کے باپ علی شیر اپنی کریانہ کی دوکان کا سود اسلف لینے شہر آ رہے تھے تو نا معلوم ملزموں نے نقدی70ہزار روپے سمیت اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے۔علی شیر کا موبائل فون بھی بند ہونے کی وجہ سے ورثاء نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔پولیس ڈیرہ رحیم نے بیٹے محمد ذیشان کی مدعیت میںمقدمہ365ت پ درج کر لیا ہے ۔ ابھی تک دوکاندار بازیاب نہ ہو سکا۔دریں اثناء چوک عارفوالاساہیوال سے 24جولائی کو چک187نو ایل کے ٹھیکیدار محمد ناظم کو اکرم بھٹی نے کال کر کے بلوایا جہاں سے دس مسلح افراد نے اغوا کر لیا نشہ آور شربت پلا کر بے ہوشی کی حالت میں ایک خاتون سے برہنہ ویڈیو فلم بنا ڈالی۔ملزموں اکرم بھٹی، شہزاد، یاسر اور شہناز بی بی نے دو لاکھ دس ہزار روپے کی نقدی سوا لاکھ روپے کی سونے کی انگوٹھی بطور بھتہ لے لی اور چھوڑ دیا اس سے مزید دس لاکھ روپے کا مطالبہ کر دیا کہ اگر رقم ادا نہ کی تو ویڈیو وائرل کر دیں گے اور اس کی ملکیتی موٹر سائیکل 125بھی قبضہ میں لے لی ۔پولیس غلہ منڈی نی17یوم کی تاخیر سے محمد ناظم کی مدعیت میں مقدمہ 365ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔