ہوم تعلیم ساہیوال بورڈ نے نہم ،دہم کے مضامین میں جزوی تبدیلی کا نوٹفکیشن...

ساہیوال بورڈ نے نہم ،دہم کے مضامین میں جزوی تبدیلی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا

35

 

ساہیوال(ایس این این) پنجاب کے دیگر بورڈز کی طرح ساہیوال بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نہم اور دہم کے مضامین میں جزوی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق 2024 -25 کے تعلیمی سیشن سے جماعت نہم اور دہم میں پڑھائے جانے والے دو مضامین اسلامیات لازمی اور مطالعہ پاکستان کی بجائے صرف اسلامیات لازمی کا پرچہ لیا جائے گا جب کہ جماعت دہم میں مطالعہ پاکستان کا پرچہ ہو گا اور اسلامیات کا پرچہ نہیں لیا جائے گا۔ ان مضامین کے نمبرز 50 کی بجائے 100 کر دیے گئے ہیں۔





کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں