ساہیوال(ایس این این) پنجاب ٹیچرز الائنس اور ٹیچرز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام کل پورے پنجاب میں مکمل تعلیمی بائیکاٹ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے ٹیچرز کل تعلیمی اداروں کی تالہ بندی کر کے احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ اساتذہ تنظیموں کے مطابق تعلیمی ادارے آؤٹ سورس اور پرائیویٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کے رد عمل کے طور پر کل طلبا اور اساتذہ معمول کے مطابق سکول آئیں گے تاہم طلبا کو اسمبلی میں تعلیمی بائیکاٹ کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا۔اس کے بعد بچوں کو گھروں کو روانہ کر دیا جائے گا۔اساتذہ کرام سکول میں کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔