ڈی پی ایس ساہیوال کے طالب علم کی انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پہلی پوزیشن

538

ساہیوال(ایس این این)انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات میں ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کی نمایاں کامیابی، ڈی پی ایس ساہیوال کے طالبعلم محمد مرتضی کی 1060 نمبر حاصل کر کے ساہیوال بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح مریم بشری نے 1040 نمبر حاصل کر کے پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ محمد حسیب یاسین نے 1051 نمبر حاصل کر کے پری میڈیکل گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی.
Be known by your own web domain (en)

جبکہ ارتضا علی نے 1036 نمبر حاصل کر کے پری انجینئرنگ گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے اور ادارے کا نام روشن کرنے پر پرنسپل برگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی نے سٹوڈنٹس اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ آئندہ بھی اسی محنت اور لگن سے کام جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں