ساہیوال، مسلح افراد نے زمیندار کےبھائی کو اغوا کر لیا

18

ساہیوال(این این آئی) نواحی چک 4دس ایل کے قریب بھٹہ خشت سے زمیندار کے بھائی محمد نعمان کو کار سوار میں سوار مسلح افراد اغواء کرکے لے گئے ۔واقعات کے مطابق چک 146نو ایل کے زمیندار عبدالحنان کے بھائی محمد نعمان کو موبائل فون پر چندروز سے کالیں آرہی تھیں کہ خفیہ ایجنسی سے بول رہا ہوں آپ سے معلومات لینا ہیں ۔اس لیے ملاقات کرو۔جس پر گذشتہ روز چک 4دس ایل بھٹہ خشت نورمحمد خاں پر موٹر سائیکل پر محمدنعمان پہنچا تو کار میں سوار چار مسلح افراد آگئے اور اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس ہڑپہ نے بھائی عبدالحنا ن کی مدعیت میں مقدمہ 365ت پ درج کرلیا ۔ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں مل سکا۔محمد نعمان کا موبائل فون بھی بند چلا آرہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں