چیچہ وطنی: خاتون سے 1 لاکھ روپے لُوٹ لیے گئے

12

ساہیوال (این این آئی) نواحی چک 39 بارہ ایل میں مسافر خاتون نوراں بی بی کو نوسر بازوں نے 3 لاکھ 53 ہزار روپے کی نقدی اور زیورات سے محروم کر دیا۔واقعات کے مطابق چک 174 نو ایل کی نوراں اپنی سہیلی نذیراں کے ہمراہ یونائیٹڈبینک چیچہ وطنی آئی۔ بنک سے ایک لاکھ روپے کیش لے کر نکلی تو نوسر باز خاتون اور اس کے ساتھی نے گھیر لیا اور کار میں لفٹ دے کرسوار کر کے نقدی زیورات لوٹ کر کار سے نیچے اتار نے کے بعد فرار ہو گئے ۔پولیس صدر چیچہ وطنی نے مقدمہ 379 ،420ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں