اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا، قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 15 کی کمی کئی گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 11 روپے 15 پیسے کی کمی کردی گئی۔