چیچہ وطنی(آن لائن)ضلع ساہیوال میں 2025کی پہلی بڑی ڈکیتی ۔ 5بیوپاریوں سے 24لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یکم جنوری کی رات 9 بجے میاں چنوں کے بیوپاری عبدالرشیداور ان کے ساتھی محمد ناصر جاوند ،نعیم، محمد ارشد، محمد انور اور محمد اسلم منڈی مویشیاں سے مویشی فروخت کر کے مزدا ڈالہ گاڑی نمبر 6155ایل آر میںواپس اپنے گھروں کوجا رہے تھے کہ ساہیوال ملتان روڈ پرتحصیل چیچہ وطنی کی حدود میں چک 37بارہ ایل کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکو آ گئے اور گن پوائنٹ پر گاڑی رکوا لی ۔گن پوائنٹ پربیوپاریوں عبدالرشید ، محمد انور، محمد اسلم، نعیم اور محمد ناصر جاوید سے 24لاکھ روپے نقدی چھین لی اور موٹر سائیکل پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس صدر چیچہ وطنی نے عبدالرشید کی مدعیت میں مقدمہ 392اور397ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے