تھیوری اور پریکٹیکل دونوں پاس کرنا ضروری، طالبعلم 4 سال تک امپروومنٹ کا امتحان دے سکیں گے: ساہیوال بورڈ کا اعلامیہ

23

ساہیوال (اے پی پی) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے بورڈ آف گورنرز کا کمشنر آفس میں 58واں اجلاس، چیئرپرسن /کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے صدارت کی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کی منظوری دی گئی جس کے تحت طالب علم کو پریٹیکل اور تھیوری میں الگ الگ پاس ہونا ضروری ہو گا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اکرام اور تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ بورڈ نے کسی بھی طالب علم کو مارکس میں بہتری کے لئے 4سال کے عرصے کے دوران امتحان دے سکنے کے فیصلے کی بھی منظوری دی جو ان کے لئے ایک بڑا ریلیف ہے۔ اجلاس میں کمشنر نے بورڈ کے 11ممبران پر عرصہ دراز سے زیر التواء انکواریوں پر ناراضگی کا اظہار کیا اور انہیں جلد مکمل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سال2024کے لئے مختلف امتحانات کے شیڈول کی بھی منظوری دی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں