ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے ڈائریکٹرآرٹس کونسل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

17

ساہیوال (اے پی پی) ڈاکٹر ریاض حسین شاہ ہمدانی نے ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔وہ ملتان سے ٹرانسفر ہوکر آئے ہیں جہاں انہوں نے 10ماہ تک جنوبی پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ڈاکٹر ریاض حسین شاہ ہمدانی ساہیوال کی جانی مانی علمی و ادبی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے پہلے عرصہ تعیناتی کے دوران ساہیوال آرٹس کونسل میں متنوع پروگراموں کا انعقاد کر کے مقامی ثقافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا اور خطے میں ساہیوال آرٹس کونسل کی ایک منفرد پہچان بنائی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں