ہوم کھیل پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

6

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی،  زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا تھا، جو پاکستان نے 18 اعشاریہ 2 اوور میں پورا کرلیا۔پاکستان ٹیم نے میچ میں اچھا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز کی وکٹ 23 رنز پر حاصل کی، زمبابوے کی پہلی وکٹ 1.3 اور دوسری وکٹ 3.5 اوورز میں گری۔بعدازاں زمبابوے کی تیسری، چوتھی اور پانچویں وکٹ آغا سلمان نے حاصل کی، یوں آدھی ٹیم 20.2 اوورز میں 97 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔اس کے بعد ابرار احمد نے 3، صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، یوں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 145 رنز پر 33ویں اوورز میں آؤٹ کر دیا۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 اور سلمان علی آغا نے 3 جبکہ صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔زمبابوے کے بیٹر ڈیون مائیرز نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے جبکہ شان ولیمز نے 31 اور کپتان کریگ ایروین نے 18 رنز اسکور کیے ۔بلاوایو میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے زمبابوے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، ہمارے لیے ہر دن اور ہر سیریز نئی ہوتی ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، ابرار احمد اور طیب طاہر ڈیبیو کریں گے۔آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسیب اللّٰہ کی جگہ طیب طاہر اور محمد حسنین کی جگہ ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 3 میچز کی سیریز کا پہلا میچ زمبابوے نے جیتا تھا۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری سیریز کے تمام میچزجیو سوپر براہِ راست نشر کر رہا ہے۔

 

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں