ساہیوال(این این آئی) بینک بازار کمیر میں خواجہ سرا سے دو نوجوانوں کی جنسی زیادتی برہنہ وڈیوبنانے کا معاملہ پرمقدمہ درج کرکے ایک کوگرفتارکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق محمد عدنا ن عرف میڈیم زینی خواجہ سرا24سالہ کے گھر احمد اوڈھ اور عدنان جوئیہ گزشتہ روز زبردستی داخل ہوگے اور قتل کی دھمکی دے کر احمد اوڈھ نے زبردستی جنسی زیادتی کی اور عدنان جوئیہ ملزم برہنہ وڈیو بناتا رہا اور جا تے ہوئے دھمکی دے کر ملزم چلے گئے کہ اگر پولیس کو اطلاع دی تو ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال کر وائرل کر دیںے گے ملزموں نے فرار ہوتے وقت خواجہ سرا کے گھر سے باہر کی کنڈی بھی لگا دی۔پولیس کمیر نے عدنان میڈیم زینی کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ 375اے اور 292ت پ درج کر کے تفیش شروع کر دی اور ایک احمد اوڈ ھ کو گرفتار کر لیاہے دوسرا ملزم ابھی تک مفرور ہے۔