ساہیوال: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد تین ڈاکو گرفتار

4

ساہیوال (اے پی پی) ساہیوال پولیس نےمبینہ پولیس مقابلہ کے بعد تین ڈاکو ئوں کوگرفتار کر لیا۔چوہدری پٹرول پمپ 187/9L کے قریب 3 ڈاکو شہری سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھےکہ ہڑپہ پولیس کو اطلاع ملی۔ایس ایچ او وقاص ڈھکو نے بھاری نفری کے ساتھ ڈاکوئوں کاپیچھاکیا ۔ پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی ۔ تاہم پولیس نے تین ڈاکوؤں کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کر لیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں