ساہیوال بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز لاہور میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے روانگی

26

ساہیوال (اے پی پی) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ پوزیشن ہولڈزر طلبا و طالبات ہمارے قوم کے ہیرو ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے،ہماری آن ہیں ہماری شان ہیں اور ساہیوال ڈویژن کی پہچان ہیں،تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بے حد ضروری ہے تا کہ ہم ذمہ دار شہری بن سکیں،یہی بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، بڑے ہو کر انہوں نے ہی ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہیں اور انشاء اللہ ترقی کی راہ پر گامز ن کرنا ہے -ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹرک امتحانات2024کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں ہونے والی تقسیم انعامات تقریب میں شرکت کے لئے اپنے دفتر سے روانہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت، بچوں کے والدین اور اساتذہ کرام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی پر انکے والدین اور اساتذہ بھی مبارکباد کے حقدار ہیں جن کی بدولت آج وہ اس مقام پر ہیں۔انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ وہ نہ صرف اپنے اور اپنے والدین کے لئے محنت کریں بلکہ پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے لئے کام کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں