ساہیوال: شوہر کی بیوی سے بدفعلی، شہر میں آبروریزی اور اغوا کے 4 واقعات

14

ساہیوال (این این آئی) بیوی سے بدفعلی پر خاوند گرفتار۔ دو لڑکیوں سے جبراً آبروریزی۔ بھرے بازار سے دو خواتین کو اغوا کر لیا۔رسول پور کالونی میں محلہ فرید گنج کی اقصیٰ سے اس کے خاوند علی بھٹی نے ہمبستری کے دوران بد فعلی کی جس سے بے ہوش ہو گئی جسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں حالت نازک ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔چک30چودہ ایل میں محمد رمضان زمیندار کے گھر داخل ہو کر اس کی17سالہ بیٹی جویریہ سے محمد ریاض نے اغوا کر کے زبردستی آبروریزی کی اور فرار ہو گیا۔چک186نو ایل میں محنت کش نوشیر احمد کی بیوی آسیہ سے زبردستی گل باز نے زناء کیا اور فرار ہو گیا اور آصف پہر ہ دیتا رہا۔چک26گیارہ ایل میں زمیندار منظور احمد کے مرحوم بھائی کی بیٹی اقصیٰ محمود اور پڑوسی خاتون نازیہ بازار شاپنگ کرنے گئیں تو شہاب ، ارسلان اور فرمان نے زبردستی اسلحہ کے زور پر بھرے بازار سے دونوں خواتین کواغوا کر لیا اور کار میں ڈال کر لے گئے۔پولیس غلہ منڈی، شاہ کوٹ، ڈیرہ رحیم یار اور غازی آباد نے چار مقدمات 376، 376iii،375اے ،496اے اور365بی ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور6ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں